شوکت ترین کی پی پی پی دور کی بجٹ تقریر تھی، شاہد خاقان عباسی نے دھجیاں اڑا دی

شوکت ترین کی پی پی پی دور کی بجٹ تقریر تھی، شاہد خاقان عباسی نے دھجیاں اڑا دی

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے شوکت ترین نےوہی بجٹ تقریرکی جو12سال قبل پی پی دورمیں کی تھی.بجٹ میں کوئی نئی بات نہیں ہے،بجٹ کی بنیادہی جھوٹ پرہے،

ملکی معیشت آج 2018کی سطح سےکم ہے.عمران خان حکومت میں عوام پر1200ارب کےنئےٹیکس لگائےگئے،بجٹ میں بتایاگیاکہ نجکاری سے252ارب روپےحاصل ہوں گے،اثاثےبیچ کرانکم حاصل نہیں کی جاتی،آمدن24فیصدبڑھانےکادعویٰ وہ کررہےہیں جو20فیصدآمدن کاہدف پورانہ کرسکے.

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اثاثےبیچ کرانکم حاصل نہیں کی جاسکتی.کہاگیانئےٹیکس نہیں لگیں گے،بجٹ دستاویزکےمطابق 383ارب کےنئےٹیکسزہیں، 265ارب اِن ڈائریکٹ ٹیکسیشن سےحاصل کیےجائیں گے،اِن ڈائریکٹ ٹیکس لگانےسےبوجھ غریب عوام پرپڑےگا،خام تیل ،ایل این جی اورآرایل این جی پربھی ٹیکس لگارہےہیں،

ایل این جی سےمتعلق بہت واویلاکیاگیا.اب ان کوپتہ لگاکہ ایل این جی سےملک کوفائدہ ہورہاہے.خام تیل ،ایل این جی اورآرایل این جی پربھی ٹیکس لگارئےجارہےہیں،مشینری پر17فیصدٹیکس لگادیاگیا،ایکسپورٹ 2018کی سطح سےکم ہے،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت روپےکی قدرکم کرنےکےباوجودایکسپورٹ کونہیں بڑھاسکی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہےجوجھوٹ بول کرکام چلارہی ہے،مشیرخزانہ سامنےآکران سارےسوالات کاجواب دیں،آٹے2018میں35روپےکلوتھاآج80روپےفی کلوقیمت ہے،

اشیائےضروریہ کی قیمتیں بڑھنےسےعام آدمی پربوجھ پڑےگا،2کروڑلوگ 3سال میں سطح غربت سےنیچےآگئے،آج غریب آدمی 2وقت کیاایک وقت کی روٹی کیلئےپریشان ہے،53روپےکی چینی 120پرلےگئےاوراب مزیدٹیکس بھی لگادیا،ٹیکس لگانےسےبچوں کےدودھ اورخوراک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا.

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ2018میں گھی پر21روپےٹیکس تھا،عمران خان کی ریاست مدینہ میں51روپےٹیکس ہے،مہنگائی میں15فیصداضافہ ہواہے،بجٹ میں فائدہ صرف سرمایہ داروں کودیاگیا.یہ اےٹی ایم بجٹ ہےصرف حکومتی اےٹی ایم کوفائدہ ملےگا،ہمیں بتایاجاتاہےتجارتی خسارہ کم ہوگیاتوبتائیں کتناکم ہوا.

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے5سال میں خسارہ ساڑھے7ہزارارب تھا،پی ٹی آئی حکومت کے3سال میں خسارہ10ہزارارب سے بڑھ چکاہے،جوحقائق پیش کیے،چیلنج کرتاہوں کہ کوئی وزیراس کوجھٹلادیں،کروڑوں نوکریاں دینےوالوں نے50لاکھ مزیدلوگوں کوبےروزگارکیا،کیمرےلگائیں میں بتاوَں گاکہ اصل میں کرپشن کس نےکی ہے،

Comments are closed.