شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

0
59
شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا معاملہ برطرفی کے فیصلے کیخلاف شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 31 مئی کو سماعت کرے گا جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ شامل ہیں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہیں عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست 28 اپریل کو سپریم کورٹ میں دائر کی تھی،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے،

اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Leave a reply