پاکستانی شوبز فنکاروں نے کراچی میں 5 سالہ ننھی بچی مروہ سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر آواز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملک میں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : دو روز قبل کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں معصوم مروہ کو اغوا کیا گیا جس کو تشدد کا نشانہ بنا کر اور اس کے جسم کو جلا کرکراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب خالی پلاٹ میں کچرے میں پھینک دیاگیا بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔
ننھی مروہ کے ساتھ اتنے بہیمانہ سلوک اور بے رحمی سے قتل کرنے کے واقعے نے جہاں عوام کو دُکھی کر دیا ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی ننھی مروہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد انہیں قتل کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کرنا چاہیئے تاکہ بچوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرنے والے ملزمان عبرت کا نشان بن سکیں۔
اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے کہا کہ کتنے سالوں سے کہہ رہی ہوں جب تک عبرت نہیں بنائو گے یہ وحشی نہیں رکیں گے، اللہ کی قسم میں ایسے لوگوں کی کھال اتار کر چوک پر لٹکا دوں اور اس بچی کو ماں کو آگ دوں کہ جلائو زندہ اسے جیسے اس نے تمہاری بچی کو جلایا، عورت مارچ والوں اس پر مارچ بنتی ہے۔
https://twitter.com/yumnazaidiactor/status/1303056184451239937?s=19
اس حوالے سے اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مروہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک اور زینب،بس بہت ہو گیا اس کو ختم کرنے کے لئے آواز بلند کریں-
اداکارہ ثنا جاوید نے مروہ کی تصویر شیئر کی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک اور 5 سال کی معصوم بچی کے ساتھ ظلم برپا ہوگیا۔ اس طرح کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک پاکستان میں عوامی سطح پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا۔
ثنا جاوید نے وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔
Aik kaam karte hain, sab ban kardete hain leken in kutto ko phaansi nahi dena bas. Bohat aala👏🏽🤬 #JusticeForMarwah
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020
اداکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلیٰ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کام کرتے ہیں سب پر پابندی لگادیتے ہیں لیکن ان ملزمان کو پھانسی نہیں دینا بس۔ بہت اعلیٰ۔
How many more angels like Marwah till we wake up. I’m sorry Marwah, yahan ye zyada tension hai ke kaun kaise kaprhe pehen raha hai, kaun kisse shaadi kar raha hai, kaun Shia hai kaun sunni… bas kuch nahi hai tou wo insaaniat. #JusticeForMarwah
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020
عاصم اظہار نے مزید لکھا کہ مروہ کی طرح اور کتنی ننھی پریوں کے ساتھ یہ حادثات ہونے کے بعد ہم جاگیں گے انہوں نے مروہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہمیں معاف کردو مروہ کیونکہ یہاں یہ زیادہ ٹینشن ہے کہ کون کیسے کپڑے پہن رہا ہے، کون کیسے شادی کررہا ہے۔ کون شیعیہ ہے کون سُنی – بس کچھ نہیں ہے تو وہ انسانیت۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1302634957060419587?s=19
اداکارہ ارمینا خان نے بھی ننھی مروہ کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ میں نے بچی کی جلی ہوئی لاش کی تصویر دیکھی ہے اور یہ منظر خوفناک ہے آخر کب یہ سب ختم ہوگا؟
اس سے قبل اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ 5 سالہ بچی سے جنسی تشدد کے بعد اندوہناک قتل پر مجرموں کیلئے پھانسی کی سزا کافی نہیں ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 5 سالہ بچی کے قاتل جنونیوں کی شناخت کیلئے تفتیشی اور فارنسک جانچ کا ہر ذریعہ استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ اِس بار صرف پھانسی کی سزا کافی نہیں مجرموں کو سرِ عام اور غیر انسانی سزا ہونی چاہئے۔