
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے لوگ اپنے پروفیشن کے بارے میں کوئی ایسی بات کریںجس کو سن کر ہر کوئی رہ جائے حیران . لیکن کچھ لوگوںکو شاید خبروں میںرہنے کا ہنر آتا ہے. اشنا شاہ کا شمار بھی ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جو بے دھڑک ہو کر سچ بولتی ہیں اور پھر تنقید کی زد میں آجاتی ہیِ اشنا شاہ نے کبھی یہ پرواہ نہیںکی کہ میں سوشل میڈیا پر ویسے بھی زیر بحث رہوں گی اگر روٹین سے ہٹ کر کوئی بات کی. اشنا شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسڑی کے لوگوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہاں زیادہ
تر لوگ فراڈ ہوتے ہیں، لوگ جو ہوتے ہیں وہ بتاتے یا دکھاتے نہیں. پی آر کمپنیاں بیانیہ بناتی ہیں اورلوگ اس طرف بھاگ اٹھتے ہیں جس طرف ہجوم ہوتا ہے. یاد رہے کہ اشنا شاہ کا شمار پاکستانی کی اچھی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنی جگہ بنائی ہے. اشنا شاہ سکینڈلز کی زد میں بھی رہی ہیں لیکن یہ کبھی گھبراتی نہیں ہیں اور جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہیں. اشنا فی الحال سکرین پر نظر نہیں آرہیں لیکن امید ہے کہ وہ جلد کسی اچھے پراجیکٹ کے ساتھ نظر آئیں گی.