سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں‌سفارش سے آنے والے اگر اپنی صلاحیتں نہ منوا سکیں‌تو بہت جلد آئوٹ ہوجاتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے سفارش سے اچھا بریک مل جاتا ہے لیکن اگر ٹیلنٹ ہو تو آپ لمبا چل سکتے ہیں ورنہ تو آپ پہلے ہی مرحلے میں‌کھیل سے باہر ہوجاتے ہیں. خوشبو خان نے مزید کہا کہ میں‌نے ہمیشہ محنت پر یقین رکھا اور آج تک دن رات محنت ہی کی ہے. میں آج جس بھی مقام پر ہوں وہ میں نے نہایت محنت کے ساتھ حاصل کیا ہے. میں‌نے کبھی شارٹ‌کٹ نہیں ڈھونڈے اور ویسے بھی کامیابی کے

شارٹ‌کٹ نہیں‌ہوتے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سٹیج پر اچھا ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے اور خصوصی طور پر لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں‌وہی دکھایا جا رہا ہے. کام کوئی بھی ہو اس میں‌ہر وقت بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لیکن اگر توجہ ہی نہ دی جائے تو پھر کیا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ آج کا سٹیج ڈرامہ اچھا نہیں‌ہے آج کا ڈرامہ بہت اچھا ہے سب محنت سے کام کررہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں خوشبو نے کہا کہ میں نے وہ کردار اور ڈرامے کئے ہیں‌جن میں‌مجھے لگتا ہےکہ کرنے کو کچھ ہے.

Shares: