پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کے کوکنگ شو میں شرکت کی جس میں دونوں فنکاروں نے مل کر خوب ساری دلچسپ باتیں کیں اور اس دوران ماہرہ نے اپنے مداحوں اور ہمایوں سعید کو آملیٹ بھی بنانا سکھائے۔
باغی ٹی وی :ہمایوں سعید اورماہرہ کی جوڑی خاصی پسند کی جاتی ہے۔ فلم بن روئے میں دونوں نے ایک ساتھ اداکاری کرکے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد مداح چاہتے ہیں وہ اوربھی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئیں۔
اس بار اداکارایک ساتھ تو نظر آئے لیکن کسی بڑے پردے پرنہیں بلکہ ایک کچن میں جہاں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ان کی اور اپنی پسند کا آملیٹ بنایا سکھایا۔
ہمایوں سعید نے اس متعلق بتایا کہ ماہرہ نے انہیں اسی طرح کا آملیٹ فلم سان فرانسسکو میں’بن روئے‘ کی شوٹنگ کے دوران بنانا سکھایا تھا اورتب سے ہی انہیں وہ بہت پسند ہے –
ہمایوں سعید نے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کھانا بنانے میں ہمیشہ مزہ آتا ہے اورآملیٹ بنانا سکھانے کے لیے بہت شکریہ جو میں دن میں کسی بھی وقت کھا سکتا ہوں۔
اور اس دوران ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے سوالات بھی کئے جس کے ہمایوں نے حیرت انگیز جوابات دیئے ۔
ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں سے متعلق ہمایوں سے سوالات پوچھے-اداکارہ نے سینئیر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر عدنان صدیقی کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کونسی ڈش ہوتے ؟ جس پر ہمایوں کا جواب میں کہنا تھا کہ عدنان صدیقی اگر کوئی ڈش ہوتے تو وہ کریلے گوشت ہوتے ۔
https://www.instagram.com/p/CEPZ8koFd_l/?igshid=1b4fghj5amyvd
ساتھ ہی ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسے تو عدنان صدیقی بہت مزاحیہ انسان ہیں لیکن اُن میں ایک کرواہٹ بھی ہے ۔
ماہرہ خان کی جانب سے تمغہ امتیاز اور معروف اداکارہ مہوش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ مہوش حیات بریانی ہے کیوںکہ مہوش بہت بریانی کھاتی ہیں ۔
ہمایوں سعید نے ماہرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماہرہ کوئی ڈش ہوتی تو وہ آملیٹ ہوتی جبکہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو پہلے ستاروں والے انڈے اور بعد میں نہاری سے تشبیہ دی جس پر دونوں فنکار خوب ہنسے ۔
ماہرہ خان کی جانب سے دیگر فنکاروں سے متعلق پوچھنے پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عائزہ خان اگر کوئی ڈش ہوتی تو وہ پیزا ہوتیں جبکہ ماہرہ نے عائزہ کو پلاؤ سے تشبیہہ دی اور فہد مصطفیٰ کو حلیم ہوتے-
ہمایوں سعید کا خود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ کٹا کٹ ہوتے ۔