پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی

او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے، یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے.

حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔نئی دریافت سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت جب کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 اگست کو او جی ڈی سی ایل نے کہا تھا کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں کنوئیں سے یومیہ 1 کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس اور 240 بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے، ستمبر کے مہینے میں بھی کوہاٹ میں وارگل فیلڈ سے یومیہ 76 بیرل تیل اور 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر ملے تھے۔

تیل و گیس کی تلاش کے لئے لائسنس کے اجرا کے معاہدوں پر دستخط ،کہاں کہاں تلاش ہو گا تیل؟

Leave a reply