ماہ ِرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد دنیان بھر کے مسلمان لوگ ایک دوسرے کو مقدس مہینے کی مبارکباد دینے کے لئے فون کالز،میسجز اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

باغی ٹی وی : عائزہ خا ن نے انسٹاگرام پر پہلے دن کے چاند کی تصویر شئیر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی- ایک اور پوسٹ میں خوبصورت پھولوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہماری حفاظت کرے اور ہماری تمام عبادتوں کو قبول کرے،آمین۔

ایمن خان نے انسٹاگرام پر بہت ہی خوبصورت مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کو اچھی صحت دے،آمین۔

منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ رمضان المبارک سال کا بہترین وقت ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں دعا بھی لکھی کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب پر مہربانی کرے،آمین۔

اداکارہ یمنی زیدی نے ابھی انسٹااسٹوری میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مہینے کو خوبصورت قرار دیا اور اللہ تعالیٰ سے گناہوں کی مغفرت کی دعا کی-

عدنان صدیقی نے بھی انسٹااسٹوری پر رمضان المبارک کے خوبصورت پوسٹر کی تصویر شئیر کی-

Shares: