اداکارہ اریبہ حبیب اور علی انصاری کی جانب سے ماہ مقدس رمضان المبارک کی عبادت کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مداحوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔
باغی ٹی وی : ماہ مقدس میں عام لوگوں کی طرح شوبز شخصیات بھی عبادات کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور ماہ رمضان بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر سحر و افطار اور خدا کی عبادت کرتے ہوئے ویڈیوز و تصاویر شیئر کررہی ہیں۔
صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان
حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نے نماز پڑھنے کی ویڈیو کو شیئر کیا اریبہ حبیب کی نماز پڑھنے کی ویڈیو بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔
بعض لوگوں نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نماز ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن اگر کوئی اداکار پڑھ لیتا ہے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی عجوبہ ہوگیا؟ یہ سب ٹھیک ہے لیکن نماز پڑھنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے ایک صارف نے کہا عبادتوں کا بھی دکھاوا۔
سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ
صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے عبادت کی ویڈیو کو دکھاوے کی خاطر انٹرنیٹ پر شیئر کیا، جب کہ بعض لوگوں نے مذکورہ عمل کو اداکارہ کی بے وقوفی بھی قرار دیا کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اداکارہ کی طرح دکھاوے پر یقین نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھنے کی ویڈیوشئیر کی تھی اس پر بھی لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کے عمل کو سراہا، وہیں ان کی عبادت کو دکھاوا بھی قرار دیا تھا-
علی انصاری کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں سمندر کنارے ہوٹل میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی۔
علی انصاری کی ویڈیو پر بعض لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھلا یہ بھی کوئی شیئر کرنے کی چیز ہے؟کچھ مداحوں نے لکھا کہ اب کوئی یہ کمنٹ نہ کرے کہ علی انصاری نے دکھاوا کیا ہے، کیوں کہ اچھے عمل کی تشہیر کرنی چاہیے اور یہ بھی حقیقت ہے سلیبرٹیز کے مداح انہیں فالو کرتے ہیں اور ان کی اچھی باتوں پر لوگ عمل کریں گے۔








