موٹر وے زیادتی کیس: شوبز ستاروں کا عابد ملہی کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پرشوبز ستاروں نے ملزم کو کڑی اور عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم عابد ملہی کو دو روز قبل واقعے کے 33 دن بعد فیصل آباد کے علاقے مانگامنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا ملزم کی گرفتاری پر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے جو مثال بنے-

عدنان صدیقی نے سماجے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔


اداکار نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔


اداکارہ اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے قانون کو غالب آنا چاہئیے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔

صنم سعید نے عابد ملہی کی گرفتاری پر شکرادا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا انصاف غالب ہو اس طرح کے گھناؤنے کام کے لیے ملزم کے ساتھ کوئی رواداری اور رحم دلی نہ برتی جائے۔


صنم سعید نے کہا کہ جو بھی سزا کا فیصلہ ہوگا اس کا مقصد مزید اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونا چاہیئے۔ یہ معاملہ ماضی کے معاملات کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔

واضح رہے کہ 33 روز قبل لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا-

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

Comments are closed.