شیخ رشید سینیٹ پہنچ گئے، دہشت گردی واقعات پر بولنے کے ساتھ اپوزیشن پر بھی برس پڑے

0
60
عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

شیخ رشید سینیٹ پہنچ گئے، دہشت گردی واقعات پر بولنے کے ساتھ اپوزیشن پر بھی برس پڑے
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں ،اسلام آباد میں کچھ روز قبل بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کررہے ہیں اسلام آباد دہشت گردی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،اپوزیشن شوق سے اسلام آباد دھرنے کے لیے آئے ،یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں لانگ مارچ کے لیے ہمیں کمربستہ ہونے کی ضرورت نہیں،فضل الرحمان شوق سے بلاول بھٹو کے ساتھ لانگ مارچ اسلام آباد لائیں ،کیوں اپنی انرجی کو ضائع کر رہے ہیں،

سینیٹ میں وزیرداخلہ شیخ رشید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا.شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد مارے گئے کالعدم تنظیم نے 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کوقبول کیا،دہشت گردوں کے خاص مقاصد ہیں، باڑ کو ہر صورت مکمل کریں گے،

سینیٹ اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارے ذمہ داران کے ساتھ بدسلوکی کی گئی،کیا خون دینا جرم ہے؟ جس کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں پنجاب حکومت سے پوچھتا ہوں واقعہ کیا ہوا، خون دینا اور خبر بنانے میں فرق ہوتا ہے، اگر صرف خون دینے کی بات تھی تو اس کا ازالہ ہوگا، تھوڑی سی جو بارڈر ہر باڑ رہ گئی ہے وہ لگارہے ہیں

قبل ازیں سینیٹ میں لاہور دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات زیربحث آئے، لاہور دھماکے کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی گئیی، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ کیا یہ بات درست نہیں کہ یہ سب ٹی ٹی پی سے معاہدے کے بعد ہوا؟ وفاقی وزیر داخلہ کو ایوان میں اس وقت موجود ہونا چاہیے تھا،ملک میں دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،وزیر داخلہ کو ایوان میں بلاکر دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات پوچھی جائیں، واقعات کیا یہ ثابت نہیں کرتے کہ جو پالیسی ٹی ٹی پی کے ساتھ اپنائی گئی تھی وہ غلط تھی؟ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں تائید کرتا ہوں کہ حکومت پارلیمان کو اعتماد میں لے، وزیر داخلہ کی ایوان کو اعتماد میں لینے کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ،اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا کہ میں رضا ربانی کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایوان کو آگاہ رکھا جائے کہ کیا ہو رہا ہے؟ وزیر داخلہ ایوان میں آ کر بریف کریں کہ آئندہ کیا لائحہ عمل ہو گا، پاکستان کے دل پر حملہ ہوا ،حکومت کا کیا ری ایکشن ہے؟

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ 3 دن سے لگاتار دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، معمول کا ایجنڈا معطل کرکے ایوان میں بحث کروائی جائے،میں نے انہیں واقعات سے متعلق توجہ دلاو نوٹس جمع کرایا سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹس کو شاید اہم نہیں سمجھا اور ایجنڈے میں شامل نہیں کیا،عرفان صدیقی نے کہا کہ معمول کا ایجنڈا معطل کرکے حالیہ واقعات کی صورتحال پر بحث کی جائے

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں دہشت گردی کے سات واقعات ہوئے ،اسلام آباد کا واقعہ ہوا، لاہور کا ہوا، بلوچستان میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے؟

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گردی واقعات سے متعلق بحث ہوسکتی ہے، اگر کوئی تحریک لے آئے تو ایجنڈا معطل کرسکتے ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پی پی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر تحریک بھی لے آئیں گے،جب بحث ہو تو وزیرداخلہ شیخ رشید ایوان میں لازمی موجود ہوں،ملک میں دہشتگردی کے واقعات پر ہمیں تحفظات ہیں، اپوزیشن نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینیٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور انارکلی دھماکہ، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری کی قبول،الرٹ جاری ہوا تھا مگر جگہ نہیں پتہ تھی،کمشنر لاہور

انار کلی بازار میں دھماکہ، اموات میں اضافہ ،وزیراعظم، شہباز،بلاول، مریم کی مذمت

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

پہلے اسلام آباد اب لاہوروزیرداخلہ اپنے سگھارکے دھوئیں سے باہرنہیں نکلے؟سربراہ تحریک لبیک کا سوال

Leave a reply