ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

0
47

تہران: ایرانی عدالت نے مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں مزار پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے دو ملزمان کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی ایرانی صوبے فارس کے پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں ملزمان پر قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور دہشتگردی کا جرم ثابت ہوا جس پر انہیں عدالت نے سزا سنائی تاہم ملزمان سزا کے خلاف اپیل میں جاسکتے ہیں عدالت نے اسی کیس میں مزید 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

گزشتہ سال سال اکتوبر میں ہونے والے حملے میں حملہ آوروں نے ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے مزار پر حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کی تھی وہ افغانستان میں داعش کے نیٹ ورک سے منسلک تھے جہاں سے انہیں ایران میں حملے کی سہولت کاری ملی حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت تاجک شہری کے طور پر ہوئی جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا …

Leave a reply