شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
زمین پھٹی نہ آسمان گرا، شجاع آباد میں بااثر درندہ صفت زمیندار کی 20 سالہ گونگی لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی، بلیک میل کرکے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے نگینہ حاملہ ہو گئی، میڈیا کے سامنے متاثرین کے احتجاج پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
تفصیلات کے مطابق ۔شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع ماڑھا کے رہائشی ارشد علی کی 20 سالہ گونگی بہری بیٹی نگینہ گھر میں اکیلی تھی کہ علاقے کا بااثر درندہ صفت زمیندار خالد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر منہ اور ہاتھ پاؤں باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔ درندہ صفت خالد مظلوم نگینہ کو ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرتا رہا اور مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ گونگی لڑکی نگینہ رو رو کر میڈیا پر اشاروں سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو سمجھاتی اور بتاتی رہی۔ نگینہ کے والد ارشد نے تھانہ سٹی میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ زیادتی چند روز قبل ہوئی مگر پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور ہم تھانہ کے چکر لگا لگا کر چلے جاتے۔ ملزم بااثر اور زمیندار ہے اور پولیس کاروائی سے گریزاں ہے۔ میڈیا پر احتجاج کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کی گرفتاری سے گریزاں ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

شجاع آباد افسوس ناک واقعہ با اثر زمیندار کی گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی لواحقین کی حکومت وقت سے انصاف کی اپیل
Shares:







