شجاع آباد اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والا چک 55 کا رہائشی انور نشتر اسپتال ملتان میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ورثہ سراپا احتجاج

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) تین روز قبل اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا،
تھانہ راجہ رام پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ورثاءکا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج
تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے لطف پور میں تین روز قبل اوباشوں کے ہا تھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ تین روز قبل انور نمبر دار کھاد لےکر موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں میں جارہا تھا کہ ریاض اور اکرم نے اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ اس کو روک کر ٹانگ میں گولی ماری تھی۔ اوباشوں کو انور نمبر دار پر پولیس کو ان کی مخبری کرنے کا رنج تھا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا تھا۔ انور نمبر دار زخموں سے لڑتا ہوا آج نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی بازی ہار گیا۔ مرحوم کے ورثاءنے تھانہ راجہ رام پولیس کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ راجہ رام پولیس کے ملزمان سے اپنے مفاد وابستہ ہیں جس کی وجہ سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اور آج صبح 6 گھنٹوں سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ہے لیکن پولیس کاروائی نہیں کررہی ہے . رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Comments are closed.