بڑا وزیر خارجہ بنا پھرتا ہے جو بھارت سے ڈرتا ہے…..

0
43

بڑا وزیر خارجہ بنا پھرتا ہے جو بھارت سے ڈرتا ہے، قریشی نے بھارت سے ڈرانا شروع کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے،مسئلہ کشمیر پر او آئی سی نےہمارے موَقف کی من و عن تائید کی ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،بابری مسجد پر بھارتی عدالت کےفیصلے پر ہمیں تشویش ہے،بابری مسجد پر بھی او آئی سی نے ہمارےموَقف کی مکمل تائید کی

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کوشش ہے جن چیزوں کی افریقہ میں مانگ ہے وہ برآمد کریں،سفارشات کو سامنے رکھ کر افریقہ سے متعلق پالیسی بنا رےہیں ،افریقہ میں ٹریڈ افسران کیلیے45افراد کو منتخب کیا گیا ہے،طے کیا ہے ہمارا آئندہ اجلاس کینیا نیروبی میں ہو گا،

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جوکچھ بھی حکومت نے کیا آئین میں رہتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کابینہ سےمشاورت کی ،موَقف سنا،فیصلہ کیا آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع ملکی مفاد میں ہے،بھارت سے مسائل اور خطے کی صورتحال سب کے سامنے ہے،وزیراعظم عمران خان نے صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا،عدالت میں پٹیشن دائر ہوئی،عدالت کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا،صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر نوٹی فکیشن جاری کیا ،ہم آپس میں مشورہ اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہےہیں ،عدالت نے نشاندہی کی کہ کچھ ابہام ہے جس کو دور کرنا ضروری ہے،تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد مشاورت سے آگے بڑھیں گے،امید ہے اپوزیشن قانون سازی میں ساتھ دے گی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر چڑھائی کر سکتا ہے،ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہوگا،پاک افواج بھارت کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں،

واضح رہے کہ رواں ماہ 15 نومبر کو بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات کی تھی کہ بھارت پاکستان پر چڑھائی کر سکتا ہے بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے منصوبہ بندیاں کررہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشن سمیت کچھ بھی کرسکتاہے، اس سے قبل بھی شاہ محمود قریشی متعدد بار اس جملے کو دہرا چکے ہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی قوم کو بھارت سے ڈرانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے

Leave a reply