شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی پولیس کی دبنگ کاروائی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رسیوں میں جکڑی ہوئی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ہے زمین کا تنازع حل کرنے کے بہانے سوتن اور اس کا داماد قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ زمین اپنے نام کرنے کے لیے دباؤ اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے 30 سالہ شبانہ اشرف بودلہ کی دوسری بیوی ہے ۔اور ذرائع کے مطابق اشرف بودلہ ڈیڑھ سال قبل فوت ہوگیا تھا اشرف بودلہ کی پہلی بیوی کا تعلق اس کے اپنے ہی خاندان سے ہے اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر ہے شبانہ کے بیان کے مطابق اسکی سوتن کا داماد اویس یہے کہے کر گھر سے لے گیا کے آج تمہاری زمین کا تنازعہ حل کر دیتے ہیں اور وہاں لے جا کر ملزم اویس اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زمین پہلی بیوی کے نام کرو بات نہ ماننے پر رسیو ں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔بیٹی کو گھر میں نا پا کر شبانہ کے والد شبیر احمد شبانہ کو ڈھونڈنے اس کے سسرال گئے جہاں ان کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا گیا شبانہ کے والد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ۔اور طبی معائنے کیلئے شبانہ کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔شبانہ کی درخواست پر ایس ایچ او ملک اسماعیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Shares: