ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)متروکہ وقف املاک کی زمینوں پرغیر قانونی تعمیرات کوروکناچاہیے,غیرقانونی تعمیرات کا آڈٹ ہونا چاہیے تاکہ ذمہ داران کا پتہ چل سکے, ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے بہت جلد ہاوسنگ کالونی کا اعلان کیا جاۓ گا,ڈاکٹر شذرہ
تفصیلات کے مطابق کنوینئر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل نے ضلع کونسل میں موجود اپنے آفس میں رکن صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار,رکن صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر کےہمراہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہاکہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر ہونے والی تعمیرات کی بالکل میں نے آواز اٹھائی ہے تاکہ جو غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں ان کو روکاجاۓ
جو دن رات تعمیرات جاری ہیں ان کا ایک آڈٹ ہونا چاہیے جس میں یہ دیکھا جاۓ کہ کون لوگ اس میں ملوث ہیں اس غیر قانونی تعمیرات میں میری آواز اٹھانے کا مقصد یہ تھا کہ ننکانہ صاحب کے شہریوں کو قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونی بنا کر دی جاۓتاکہ ننکانہ صاحب کی عوام عزت کے ساتھ اپنے گھر تعمیر کر سکیں اور اس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کام شروع کر دیا ہے
یہ بھی پڑھیں
ننکانہ :متروکہ وقف املاک کرپٹ ترین محکمہ ، ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتارکریں،بار ایسوسی ایشن
ننکانہ: محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے لینڈ مافیا بے قابو ہو گیا،ڈپٹی کمشنرکا خط
ننکانہ:ملک زاہد غریب عورت کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،روکا توالزامات کی بارش کردی،رائے آصف کھرل
ننکانہ :متروکہ وقف املاک،آفیسران کاٹرائیکا ،ناجائز گھریلو اور کمرشل قابضین کا سرپرست نکلا
ننکانہ: ہزاروں قابضین کومتروکہ وقف املاک بورڈ کا کرایہ دار بنانے کا فیصلہ,ریکارڈ کی جانچ پڑتال
میں اور مہر کاشف پڈھیار بہت جلد ننکانہ صاحب کی عوام کے لیے ایک ہاؤسنگ کالونی کا اعلان کریں گے,ڈاکٹر شذرہ منصب نے مزید کہا کہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات صرف اس وقت رک سکتی ہیں جب ان زمینوں پر ننکانہ صاحب کے شہریوں کی ضروریات کے مطابق ڈویلپمنٹ کی جاۓ,
ننکانہ صاحب میں پوری دنیا سے سکھ یاتری یہاں ننکانہ صاحب آتے ہیں بابا گورونانک دیو جی کی تقریبات کے سلسلہ میں,جس طرح دوسرے شہروں میں ڈویلپمنٹ ہوتی ہے اسی طرح ننکانہ صاحب میں بھی ہونی چاہیے یہاں پر ہوٹل ہونے چاہیں سٹی ننکانہ صاحب ٹورازم کا حب ہے اور ننکانہ صاحب کی ترقی کے لیے میں أور مہر کاشف رنگ الہی دن رات کوشش میں مصروف عمل ہیں








