سیاحوں کے لئے بری خبر، ناران جانے والے ہو جائیں خبردار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبرسے ناران کوسیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناران اوراطراف میں پہاڑوں پربرفباری ہو رہی ہے،ناران بابوسرٹاپ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائے گا، بابو سرٹا پ پر 5 انچ سے زائد برف پڑچکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے بابوسرٹاپ اوراطراف میں رہنے والے مکینوں کوعلاقہ خالی کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے.

رکن اسمبلی ہو تو ایسا، ضلع خیبر کے رکن اسمبلی نے ووٹر کے دل جیت لئے

گٹی داس لولوسرجھیل پرقائم تمام ہوٹل بند کردیئے گئےہیں،مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناران سے گلگت جانیوالے مسافر شاہراہ قراقرم روٹ استعمال کریں،

عید کی چھٹیوں میں سوات میں کتنے لاکھ سیاح گئے؟ جان کر وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں

ناران خیبر پختونخواہ کے علاقہ بالاکوٹ سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے ، یہ جگہ سیاح حضرات کے لیے بہترین  جگہ ہے۔ جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔اس سیاحتی مقام کا سب سے خوبصورت مقام جھیل سیف الملوک ہے جو 2.7 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے.

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اس سلسلہ میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس بھی قائم کی جس کے سربراہ وہ خود ہیں. ٹاسک فورس میں تمام صوبوں ،‌آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شامل ہیں. ٹاسک فورس کا مقصد نئے سیاحتی مقامات کو تلاش کرنا اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو لانے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا تھا

Shares: