سرگودھا :مہنگی بجلی ،کھاد کی بلیک میں فروخت ،کل کسان دھرنا دیں گے ،پریس کانفرنس میں اعلان

محمکہ زراعت اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کرپشن میں اضافہ کا باعث بن گئے ہیں اور عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کررہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہہ ان محکموں کو بند کردیا جائے-محمد یونس رانجھا

سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنوازجالپ سے ) پاکستان کسان اتحاد تنظیم سرگودھا کے چیئرمین محمد یونس رانجھا ، صدر عمران رانجھا اور جنرل سیکرٹری وقاص نون نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ کل 12 بجے دن ضلع بھر کے کسان مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف سیال موڑ انٹر چینج پر احتجاجی دھرنا دیں گے

انھوں نے کہا کہہ کھاد کا جولائی میں سرکاری ریٹ 3170 روپے تھا اور ریٹ میں پٹرول کی قیمت کی طرح اضافہ ہو رہا ہے سرکاری ریٹ پر کھاد کا ایک گٹو بھی دستیاب نہیں ہوتا اور فی گٹو ایک ہزار روپے بلیک میں لیا جارہا ہے 3200 والا گٹو 4200 روپے کا غنڈہ گردی کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے اور کسان بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے کہا کہہ سرگودھا سمیت ملک بھر میں جعلی دودھ کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں جس میں خشک دودھ ،یوریا کھاد اور دیگر کیمیکل ملا کر دودھ بنایا جاتا ہے یہ دھندا محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ،جعلی دودھ سے نہ صرف معصوم بچے اور شہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور جعلی دودھ کی فروخت سے کسانوں کا بھی استحصال بھی ہو رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کھاد سمیت تمام زرعی ادویات اور مشینری وغیرہ میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کی شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ محمکہ زراعت اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کرپشن میں اضافہ کا باعث بن گئے ہیں اور عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کررہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہہ ان محکموں کو بند کردیا جائے۔

انھوں نے کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دھرنا میں شرکت کریں تاکہ اپنے اپنے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اس موقع پر صحافیوں کی بڑی موجود تھی۔

Leave a reply