17ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ,نکاسی آب کیلئے جدید سیوریج کے نظام ، آلودہ پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ،سالڈ ویسٹ مشینری کی فراہمی، سیالکوٹ ملٹی پرپز آڈیٹوریم اورتفریحی پارکس اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبے حکومت پنجاب، پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت مکمل کروارہی ہے ،زیر تکمیل منصوبوں کی ڈیزائننگ ، معیار کو یقینی بنانے اور منصوبوں بروقت تکمیل کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ شہر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے گلشن اقبال پارک ، عبدالحکیم لیڈیز پارک، ماڈل ٹاو¿ن پارک اورزیر تعمیر آڈیٹوریم سمیت دیگر جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد، انفراسٹریکچر انجینئر غلام مصطفےٰ اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد گورائیہ سمیت متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سیالکوٹ میں 9ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور جدید سیوریج سسٹم پرتعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے جو شہر کی ترقی کے لئے 17ارب روپے کے پیکج کا حصہ ہے جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی،نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا شامل ہے ۔ پراجیکٹ کے ذریعے سیالکوٹ میں پینے کے صاف پانی،سیوریج مسائل کے حل اور صفائی کی 20 سال تک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا جبکہ اس نئے سسٹم میں تقریبا3لاکھ22ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا۔
اس پراجیکٹ کے ذریعے تقریبا260کلو میٹر تک پھیلی پرانی و زنگ آلود پائپ لائنز کو تبدیل کر دیا جائے گا اور آنے والے 2سالوں میں 15نئے ٹیوب ویل،7نئے فلٹریشن پلانٹس اور5نئے واٹر ریزر وائرتعمیر ہوں گے اور اسی طرح تحت نکاسی آب کے نظام کی اپ گریڈیشن سے 8لاکھ75ہزار افراد کو سینٹیشن کی معیاری سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا 72کلو میٹر لمبی نئی سیوریج لائن بچھائی جائیں گی جس سے نکاسی آب کا نظام بہتر اور مستحکم ہوگا۔
شہر میں اربن فلڈنگ کے خاتمہ کیلئے پرانے 5چھوٹے ڈسپوزل اسٹیشنز ختم کر کے دو مرکزی ڈسپوزل اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں جس سے کارپوریشن کے بجلی کے اخراجات بھی کم ہونگے ۔ پانی کا ضیاع روکنے اور گندے پانی کو ری سائیکل کرنے کے لئے 2 ارب کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جائے گا تا کہ اسے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔
لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اس پراجیکٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن(سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ) کو ساڑھے52کروڑ روپے کی جدید مشینری فراہم کی جا چکی ہے جبکہ بقیہ 8کروڑ80لاکھ روپے کی مشینری جلد فراہم کر دی جائے گی جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر ہو سکے گی۔308ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے باسیوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے 3 پارکس مکمل کئے جا چکے ہیںجس میں لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک،عبدالحکیم پارک اور قلعہ پارک شامل ہے۔ جبکہ گلشن اقبال پارک میں ترقیاتی کام جاری ہے۔
حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ جاری منصوبے کے تحت لوکل گورنمنٹ موجودہ پارکس اور گرین ایریاز کی تعمیر نو،پینے کے صاف پانی کی یقینی فراہمی،گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچاو¿،سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور گندے پانی کے نکاس کے منظم سسٹم کے قیام کیلئے پر عزم ہے۔
فضل محمود کھوکھر نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ