سیالکوٹ:مہنگی روٹی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی،بھاری جرمانے مقدمات درج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تندوری نان/ روٹی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تندوروں کی نگرانی کی جارہی ہے،

اسپیشل پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 174 تندوروں کی اچانک انسپکشن کیں اور 69 تندور مالکان کو قیمت سے زائد روٹی فروخت کرنے اور وزن پورا نہ ہونے پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانے عائد کئے، جبکہ ایک تندور مالک کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا گیا ایک تندور کو سر بمہر کیا گیا اور ایک تندور مالک کو گراں فروشی کی پاداش میں حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ روٹی کی قیمت پر زیرو ٹالرننس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے تندور مالکان کو خبردار کیا کہ وہ روٹی اور نان کا مقررہ نرخ نامہ تندور پر واضح جگہ پر آویزاں کریں اور گراں فروشی سے باز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن تندوروں کو جرمانے کئے گئے یا وارننگ جاری کی گئیں ہیں دوبارہ شکایت پر تندور سیل کئے جائیں گے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے،

Leave a reply