اسرائیل کا ایران پر میزائل حملہ،فوجی اڈے پر لگے،امریکا،ایران کی تردید

0
142
iran

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگے ہیں، وہیں ایران نے اصفہان میں اسرائیل کے میزائل حملے کی سختی سے تردید کی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل ایران کے شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگے ہیں،اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا، تاہم ایرانی حکام نے اسرائیلی میزائل حملے کی تردید کی اور کہا کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا،ایران کے سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ اصفہان میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ان دھماکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا،ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر بیرون ملک سے کوئی حملہ نہیں ہوا، اصفہان میں حملوں کی آوازیں اپنے دفاعی نظام کے ایکٹو ہونے کی تھیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اصفہان میں آج صبح ایئر ڈیفنس سسٹم نے کسی مشکوک چیز پر فائرنگ کی،کچھ ممکنہ اہداف سے نمٹنے کے لیے ایران کے بعض حصوں میں اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم فعال کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی فضائی خطرے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دھماکے کی اطلاع نہیں ملی ہے،صبح 4 بجے اصفہان میں بیس 8 کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے کسی مشکوک چیز کو روکنے کے لیے فائرنگ کی، ایران کی فوج کے اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل میہندوست نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز اصفہان ایئر ڈیفنس سے متعلق ہے جہاں ایک مشکوک چیز پر فائر کیا گیا اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، اصفہان کی اہم تنصیبات بالخصوص جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے،رپورٹ کے مطابق ابھی تک میزائل ڈیفنس سسٹم سے فائر کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے

صیہونی حکومت نےکاروائی کی تو بھر پور ردعمل کا سامنا ہو گا، جنرل احمد حق طلب
ایران کے نیوکلیر سیکیوریٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکی ہماری جوہری پالیسیوں اور تحفظات پر نظر ثانی اور تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط، پروٹوکول اور اسٹینڈرڈ کی بنیاد پر تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اسکے باوجود ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے، صہیونی دشمن کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں ممکنہ صیہونی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم انکے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں، اگر صیہونی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور صیہونی ایٹمی مراکز پر انکے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا پر متفقہ بیانیہ پروپیگنڈہ،ایران اپنے جواب میں مضبوط،پراعتماد ہے، مبشر لقمان
پاکستان کے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں سے، میں نے بین الاقوامی میڈیا سے ایک متفقہ بیانیہ دیکھا ہے۔ ان کے بیانیے میں بے یقینی اور پروپیگنڈہ نظر آتا ہے۔ اسرائیل کے ناکام حملے کی حد تک پروپیگنڈہ کرنے کی مختلف کوششیں ہو رہی ہیں۔ جبکہ ایران اپنے جواب میں مضبوط اور پر اعتماد نظر آتا ہے۔ اصفہان میں قائم جوہری مقامات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ درحقیقت، تہران ٹائمز کے مطابق، ایران کے اندر کسی بھی علاقے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان کا کہنا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کئے گئے ہیں، میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں، اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی جسے مارا گرایا، دوسری جانب ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا ئی ہے، ایرانی ٹی وی نے بتایا کہ اصفہان شہر میں حالات اور سیکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے اور لوگ اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، ایک دو گھنٹے پہلے فضا میں آوازیں سنائی دی تھیں جو کہ کئی چھوٹے ڈرونز کی تھیں جنہیں گولی مار دی گئی،اصفہان شہر میں جوہری سمیت تمام اہم تنصیبات محفوظ ہیں، کوئی غیرملکی طیارہ ایرانی فضائی حدود میں نہیں آیا

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ میں ویٹو سے مایوسی ہوئی ہے، عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعزیتی پیغام جاری کیاہے

قونصل خانے پر حملہ ہماری سرزمین پر حملہ ،اسرائیل کو سزا ملے گی، آیت اللہ خامنہ ای

 فلسطینی مسلمان بھی اسرائیلی مظالم کےہوتے ہوئے بھی عید منا رہے ہیں

مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید 

 اسرائیل کے سب سے بڑی جنگی بیس نیو اتیم ایئر بیس کو نقصان پہنچا

اسرائیل کے لیے امریکی حمایت واضح اور آہنی ہے،امریکا

واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور کروز میزائلز فائر کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا کہ ایران کے فائر کردہ کچھ میزائل اسرائیل میں گرے، ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Leave a reply