سیالکوٹ:ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)ٹریفک پولیس نے بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی

حسب الحکم ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سیالکوٹ ملک عطا اللہ کی زیر نگرانی سی ٹی آئی سکول 12 پتھر سیالکوٹ میں ٹریفک سیمینار کا انعقاد کیاگیا

سیمینار میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر سید شفقت رسول نے طلباء کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیاجس میں خاص طور پر بچوں کو روڈ کراسنگ اور ٹریفک سیگنلز بارے آگاہی دی ،اس سیمینار کا مقصد بچوں کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایک اچھے شہری بن سکیں.

ڈاکٹر شفقت رسول کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے لیے سیالکوٹ ٹریفک پولیس احسن اقدامات اُٹھانے کے لیے کوشاں ہیں، سیالکوٹ کی عوام کو بھی بڑھتی ہوئی ٹریفک کے بارے آگاہی سیالکوٹ ٹریفک پولیس کا اولین فریضہ ہے اسکے ساتھ شہری بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے

Leave a reply