مریم نواز جاتی امراء سے سیالکوٹ کیلیے روانہ ، ریلی کی قیادت کریں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف ڈسکہ میں ریلی سے خطاب کریں گی ، مریم نوازشریف جاتی امرا سے بذریعہ موٹر وے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہو رہی ہیں
مریم نوازشریف قلعہ کلر والا سے ریلی کی قیادت کریں گی

مریم نوازشریف کی قیادت میں ریلی خان جگا، سرن والی اور دھرم کوٹ سے گزرے گی ، ریلی سہہ پہر4 بجے منڈے کی گوریا پہنچے گی، سہہ پہر ساڑھے چار بجےڈسکہ شہر میں داخل ہوگی

مریم نوازشریف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈسکہ شہر کے فوارہ چوک میں خطاب کریں گی، سیالکوٹ این اے 75 میں ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی افتحار الحسن ظاہرے شاہ کے انتقال کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ، ظاہرے شاہ ایک ماہ سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے بزرگ سیاستدان افتخار الحسن ظاہرے شاہ نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے این اے 75 میں ممبر نیشنل اسمبلی منتحب ہوئے تھے۔

وہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ظاہرے شاہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر انکا بائی پاس آپریشن ہوا تو ساتھ ہی فالج کا اٹیک ہو گیا۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق ظاہرے شاہ کی تدفین مغرب کے بعد سیالکوٹ کے گاوں آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔

Comments are closed.