سیالکوٹ:مٹی بھروانے پر جھگڑا, بچے سمیت 11 افراد کے زخمی

تھانہ اگوکی کے علاقہ میں بچوں کے جھگڑا پرمخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)مٹی بھروانے پر جھگڑا, بچے سمیت 11 افراد کے زخمی

اطلاع کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ دھاریوال میں مٹی بھروانے کے تنازع پر جھگڑا ہوا ہے جس میں آزادانہ فائرنگ کی گئی

فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے

ایک اور واقعہ میں بچوں کا جھگڑا پر مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں بچوں کے جھگڑا پر الیاس وغیرہ نے گھر میں گھس کر روبی کی والدہ کو زدوکوب کرکے زخمی کر دیا اور کپڑے پھاڑ د ئیے

پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے.

Leave a reply