سیالکوٹ ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

0
23

سیالکوٹ ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
حلقہ PP-38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں

صوبائی اسمبلی حلقہ PP-38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے چوہدری ارمغان سبحانی، MNA,این اے 72 سیالکوٹ، خواجہ محمد منشا ء اللہ بٹ، MPAپی پی 37سیالکوٹ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ، MPA پی پی 44،سیالکوٹ، عارف اقبال، MPA پی پی 44 سیالکوٹ اور گلناز شہزادی MPAمخصوص خواتین نشست کو نوٹس جاری کر دئیے۔

مذکورہ MNA, MPAs نے انتخابی امیدوار طارق سبحانی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ اسمبلی اراکین کو 23جون 2021تک ذاتی حیثیت یا بذریعہ نمائیندہ وضاحت کیلئے پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

مذکورہ حلقہ کی نشست MPAچوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہوئی۔  کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کی جاسکیں گیں۔ 28جون کو اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ 30جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 28جولائی کو حلقہ میں پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں سیٹیں جیت چکی ہیں ،کراچی سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے جبکہ دیگر حلقوں سے بھی جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں حکمران جماعت کو شکست ہوئی ہے

Leave a reply