سیالکوٹ :سیالکوٹ کے”گبروجوان” نے مریم نواز کا دل پارہ پارہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں شکست پر مریم نواز کا ردعمل آگیا ہے اورردعمل کیا مریم اپنے غصے پربھی قابونہ رکھ سکیں،
ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے۔سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی۔
عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اسلیئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں۔
شیروں کے حوصلے بلند ہیں۔ انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی اور جلد 🙌— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2021
اپنے ٹویٹرپیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہار اور جیت کا پتہ تب چلے گا جب الیکشن ہونگے، سلیکشن میں ہار جیت نہیں ہوتی، عوام کی بد دعائیں سمیٹنے والی ایک پیج والی حکومت کو عوام سے ووٹ کی توقع نہیں اسلیئے یہ سلیکشن پر مجبور ہیں، شیروں کے حوصلے بلند ہیں انشاءاللّہ ووٹ کو عزت مل کر رہے گی اور جلد۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے،
ان غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار 62 ہزار سے زائد ووٹ لے کر فتحیاب قرار پائے، جبکہ لیگی امیدوار طارق سبحانی 53 ہزار 471 ووٹ حاصل کر سکے، یوں حکمراں جماعت نے یہ ضمنی الیکشن جیت لیا