ایڈیشن: English | پشتو | 中國人
Dark
Light

سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا،حمزہ شہباز

2 سال قبل
تحریر کَردَہ
حمزہ

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے برٹش پولیٹیکل کونسلر زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی ہے،
برٹش پولیٹیکل کونسلرنےحمزہ شہباز شریف کے ساتھ آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور سیاسی قوت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔سیاسی استحکام انتخابات کے نتیجے میں آئے گا۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا مشکل ہو گا۔

برٹش پولیٹیکل کونسلرنے ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت کی، حمزہ شہباز شریف کی جانب سے برٹش پولیٹیکل کونسلر کے ساتھ معیشت کے اہم نکات پر گفتگو کی گئی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو کھائی سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معیشت، انتخابات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سابق وزیراعلی پنجاب نے برٹش پولیٹیکل کونسلر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

شہبازشریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی

مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس 

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین