سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز

سبی اور بولان میں قومی شاہراہ پر پھنسے مسافروں کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کر دیا گیا۔

باغی ٹی وی : جی ایم محکمہ ریلوے نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بولان میں مختلف مقامات پر بہہ گئی تھی اور ایک ہفتے سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی تاہم اب شٹل ٹرین سروس مسافروں کو سبی سے مچھ اور مچھ سے سبی تک لے کر جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے ملنے کیلئے دورہ گلگت بلتستان

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور شٹل ٹرین سے مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو گی قومی شاہراہ پر پھنسی مال بردار گاڑیوں کا سامان، سبزیاں اور فروٹ لے جانے کے لیے الگ بوگی لگائی گئی ہے۔

جی ایم ریلوے نے کہا کہ شٹل ٹرین سبی میں موجود مسافروں کو مچھ اور بولان میں پھنسے مسافروں کو سبی منتقل کرے گی اور سبی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی تک روزانہ کی بنیاد پر شٹل ٹرین چلائی جائے گی ہراک کے قریب مچھ ریلوے پل بہہ جانے سے ٹرین کوئٹہ تک نہیں جا سکتی تاہم مچھ ریلوے پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

دوسری جانب ملک میں بدترین سیلابی صورت حال اور ریلوے ٹریک پانی میں ڈوبے جانے کے باعث پنجاب سے کراچی آنے کے لیے ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے زائد دورانیے سے مسافر بذریعہ ٹرین کراچی تک سفر سے محروم ہیں۔

ٹرین آپریشن بحال نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، جو ٹکٹیں واپس کروانے کے لیے ریلوے اسٹیشنز کا رُخ کررہے ہیں۔ دوسری جانب ٹکٹس ری فنڈ ہونے کی وجہ سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم،ہدف پورا نہ ہو سکا

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر موٹروے پولیس کی سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود ذاتی طور پربحالی اور امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، قومی شاہراہ پر اوتھل کے ایریا لنڈا برج سے شہوانی ہوٹل کے درمیان روڈ ٹوٹی ہوئی ہے، کوئٹہ میں پل کو نقصان پہنچنے کی وجہ سےٹریفک کو پرانا بیلیی روڈ سے گزارا جارہا ہے، سکھر میں قمب چوک سے مہران ہائی وے تک ٹریفک کا رش ہے، کنڈیارو میں ہیلانی اور کوٹری کے قریب ٹریفک کا رش ہے، قومی شاہراہ پر خیران اور خیرا موری کے قریب کے ٹریفک کو متبادل راستے پر منتقل کیا گیا ہے، شاہ پور جہانیاں اور سودجا کے قریب ٹریفک کا رش ہے، لاڑکانہ میں مورو بائی پاس تاج پمپ پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا ہے، کرم خان کنڈارو درہم نصیر آباد کے قریب سیلاب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا ہے، لاڑکانہ جنت چوک کے قریب سیلاب اوررش کی وجہ سے ٹریفک کے بہاوء میں تعطل ہے، موٹروے پولیس ٹریفک کے بہاوء کو جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، موٹروے پولیس دوسرے قومی اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، قومی شاہراؤں پرقائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا اور مفت ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،فلڈ ریلیف کیمپوں میں موٹروے پولیس کے پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں،وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پرسیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں،

Comments are closed.