سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں میں تمام جماعتوں کونوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس دیا جائے،پیپلزپارٹی کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی گئی،الیکشن کمیشن نےتمام درخواستوں کو یکجا کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن کل دوبارہ سماعت کریگا،حکمنامہ میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کے معاملہ پر آئین قانون و رولز پر تشریح درکار ہے،

سنی اتحاد کونسل کی جانب مخصوص نشستوں کے حصول کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو نوٹس جاری کر دیئے ،سنی اتحاد کونسل کی درخواست کل الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،ایم کیو ایم، مسلم لیگ نون، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقررکر دی گئیں،جمعیت علمائے اسلام پاکستان، جی ڈی اے، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن کا فل بینچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا،

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کل تک ملتوی
قبل ازیں الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سنی اتحاد کو نسل کو مخصوص نشستیں دینے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ میں ان کو نہیں جانتا کہ ان کو تکلیف کیا ہے یہ پہلے بتائیں ۔اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بھی اس کیس میں آجائیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہم اپنی جماعت کی طرف سے آئے ہیں ذاتی حیثیت میں نہیں آیا ۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتیں لینے کے قابل ہے کہ نہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ پہلے ان کو مخصوص نشتیں لینےکا دعویٰ کرنا ہوگا اس کے بعد ہی یہ پارٹی بن سکتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ پارٹی نہیں ہے ان کی پٹیشن قبول نہیں ہوئی ہے مخصوص نشستیں جو لے نہیں سکتے وہ کیس نہیں کرسکتے ۔ پہلے یہ دعوی کریں کہ یہ مخصوص نشستیں ہماری ہیں ۔کوئی دوسرے کا حق نہیں لے سکتا ہے ۔ اگر کل کوئی کہا کہ میں صدر بنانا چاہتا ہوں اور کمیشن میں آجائے کہ مجھے صدر بناؤ کیا بن جائے گا ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ہمارا کیس نہیں لگا ہے۔ اعظم نزیر نے کہاکہ ایسی جماعت لےکر آئیں گے جو ایک جماعت جیت کر نہیں آئی ہے ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست میں 86 ایم این ایز ہیں ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کے قابل ہے کہ نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس کیس میں سب پارلیمانی جماعتوں کو کمیشن بلائے ۔کیس کو کل تک ملتوی کردیا گیا،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہے، جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دی ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے.

الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

پنجاب اسمبلی کا سیشن غیر قانونی تھا،ہمیں مخصوص سیٹیں دی جائیں، بیرسٹر گوہر
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشست دینے کا کیس لگا تھا چھ کیس لگے تھے ان میں چھ لوگوں نے چیلنج کیا ہے مگر سنی اتحاد کونسل کا کیس نہیں لگا ہوا تھا ۔جنرل الیکشن میں سازش کرکے ہمیں الگ کیا گیا ہم سے بلا لیا گیا ۔ہمارے امیدواروں کو بلا نہیں دیا انہوں نے آزاد لڑ کر دوتہائی اکثریت حاصل کی ہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے حمایت امیدوار 86 ہیں انہون نے سنی اتحاد کو جوائن کیا ہے ،ہم نے درخواست کی کہ ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں ۔3دن کے اندر ہمارے امیدوارسنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے ۔الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کا خیال رکھے گا ان سیٹوں پر سنی اتحاد کونسل کا حق ہے ،الیکشن کمیشن سے التجا ہے کہ مخصوص نشستوں کے مکمل کئے بغیر سیشن نہ ہو۔اگر ہوگا تو غیر قانونی ہوگا۔
پنجاب اسمبلی کا سیشن غیر قانونی تھا .

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ہماری درخواست نہیں لگائی گئی مگر ہمارے مخالف درخواستوں کولگا یا گیا یہ بنارسی ٹھگ ہیں ۔ان میں کچھ شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے وہ ان میں نہیں ہے ۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،ہم تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں.

ویمن اور مینارٹیز کی سیٹ کے پی کے میں پی ٹی آئی کا حق ہے، علی ظفر
تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بڑا افسوس ہوا کچھ دن سے میڈیا پر باتیں ہورہی ہیں، آئین میں لکھا ہے مخصوص نشستیں قوانین کے مطابق ملیں گی،ویمن اور مینارٹیز کی سیٹ کے پی کے میں پی ٹی آئی کا حق ہے، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں بھی الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کا دعوی کررہی ہیں، ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ یہ دونوں جماعتوں جمہوریت کے منافی اقدام کررہے ہیں، اگر ایسا کیا گیا تو یہ آئین اور قانون کے خلاف ہوگا،

سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں،عطا تارڑ
الیکشن کمیشن کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشتوں پر پارلیمان میں موجود جماعتوں کا حق بنتا ہے،سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں ، سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے خود آزاد حثیت میں الیکشن میں حصہ لیا ، آپ نے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے ، یہ تو ایسا ہے کہ کوئی جرم ہوا ہی نہیں اور ایف آئی آر ہو ، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے امید ہے انصاف ہو گا،

مخصوص سیٹیں،فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا ،اعظم نذیر تارڑ
سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ رولز میں واضح ہے کہ جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں انھیں نشستیں دی جائیں ،جنہوں نے الیکشن کے دوران کاغذات جمع کرائے اور ان کی پارلیمان میں موجودگی ہو ان کا حق ہے ، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کہ کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی ،جو بھی فیصلہ ہو گا قانون کے مطابق ہو گا ،ہم نے کل الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل رکھنے ہیں ، فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا ، پی ایم ایل این کے 9 اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ،وہ نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی میں آئیں گے،

Shares: