بالی وڈ کے نوجوان اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلہ کے انتقال کو ایک برس بیت گیا ہے اس موقع پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب کیا یاد لیکن اسکی طرف سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نظر نہ آئی جو سدھارتھ کے ساتھ ہی مرجانا چاہتی تھی اس کے بغیر نہ رہنے کا دعوی کرتی تھی. جی ہاں شہناز گل کی بات ہورہی ہے. سدھارتھ شکلہ جنہوں نے تیزی سے شہرت سمیٹی اور کم ہی وقت میں اپنا نام اور پہچان بنا لی ان کو گزشتہ برس دل کا دورہ پڑا وہ دنیا سے چلے گئے، اُس وقت شہناز گل جو ان کی گرل فرینڈ تھیں ان کی حالت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ جیسے ہی ان کا کوئی واقعتا اپنا چلا گیا ہے. لیکن لگتا ہے کہ شہناز گل شہرت اور بالی وڈ کی رنگینیوں میں اس قدر کھو گئی ہیں کہ ان کو احساس ہی

نہیں رہا کہ ان کے سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی ہے. سدھارتھ شکلہ کے مداح کافی حیران ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ اداکار کی برسی کے موقع پر شہناز گل نے ان کو یاد نہیں کیا. ہر وقت سوشل میڈیا پر رہنے والی شہناز گل نے سدھارتھ کی یاد میں دو لائنیں نہ لکھیں. شہناز گل کی پر اسرار خاموشی یا تو یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ سدھارتھ کو بھول چکی ہیں یا پھر وہ اس وقت شہرت کے نشے میں چور ہیں اسلئے ان کو یاد ہی نہیں کہ ان کے سدھارتھ کو ان سے بچھڑے ہوئے ایک سال بیت چکا ہے.

Shares: