جزلان قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ تفتیش ایس آئی یو کو منتقل

0
79

کراچی :جزلان قتل کیس میں اہم پیش رفت؛ تفتیش ایس آئی یو کو منتقلمحکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پرقائم ہونے والے تین رکنی بورڈ کی سفارش پرجزلان قتل کیس کی تفتیش گڈاپ پولیس اسٹیشن سے ’ایس آئی یو‘ ونگ کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جزلان کے اہل خانہ نے کیس کے تفتیشی افسران پرملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور تفتیش پرعدم اعتماد کا اظہارکیا تھا۔جس کے بعد سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ کی ہدایت پرآئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھ کربورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ایس ایس پی ’ایس آئی یو‘ کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ نے جزلان کے اہل خانہ کی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحقیقات کو ’ایس آئی یو‘ کو منتقل کرنے کی سفارش کی۔

جامعہ کراچی دھماکے میں جاں بحق تین چینی اساتذہ کیلئے تمغہ امتیاز

بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تفتیش ’ایس آئی یو‘ ونگ منتقل کردی ہے اب اس کیس کی تفتیش ایس ایس پی ایس آئی یو کے ماتحت ہوگی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بورڈ جزلان قتل کیس میں انویسٹی گیشن آفیسراورایس آئی اوپرملزمان کی سہولت کاری کے الزام کا بھی جائزہ لے گا۔

جزلان قتل کیس، پولیس مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام

یاد رہے کہ کراچی میں 24 اور 25 مئی کی درمیانی شب 19 سالہ طالب علم جزلان کوقتل کرنے میں ملوث اہم ملزم انشال نے خود کوگزشتہ ہفتے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ملزم کے والد اورریٹائرڈ میجروسیم نے خود اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ تاہم، کیس کے مرکزی ملزم عرفان اوراحسان کوپولیس تاحال گرفتارنہیں کرسکی ہے۔

مرکزی ملزم عرفان کے والد فیض محمد خان اوربھائی حسنین کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا، اورجوڈیشل مجسٹریٹ ملیرنے دونوں ملزمان کو دوجون تک کے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا تھا۔

کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

دوستوں کے ساتھ پڑھائی کے لیے گھرسے نکلنے والے انیس سالہ طالب علم کومعمولی جھگڑے پرگولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔

Leave a reply