"سیاست میں آؤں گا تمھیں سکھاؤں گا کیا کرنا ہے۔ میں تمھارا کپتان تھا تمھیں چلانے والا میں تھا۔ خدا بن کر بیٹھے ہو” جاوید میانداد کی عمران خان کو دھمکی
باغی ٹی وی : سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کپتان جاوید میانداد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سیاست میں آؤں گا تمھیں سکھاؤں گا کیا کرنا ہے۔ میں تمھارا کپتان تھا تمھیں چلانے والا میں تھا۔ خدا بن کر بیٹھے ہو”
کرکٹ سٹار جاوید میانداد نے اپنے سابق ساتھی عمران خان کو وارننگ دے دی۔۔ @سیاست میں آؤں گا تمھیں سکھاؤں گا کیا کرنا ہے۔ میں تمھارا کپتان تھا تمھیں چلانے والا میں تھا۔ خدا بن کر بیٹھے ہو”
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) August 12, 2020
جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کافی غصے اور جذبات میں کہا کہ کرکٹبورڈ میں باہر سے لا کر لوگ بٹھائے ہوئے ہیں. کیا پاکستان میں قابل لوگ نہیںہیں. یہ لوگ جب چوری کر کے بھاگ جائیں گے تو کہاں سے پکڑیں گے. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ میں آپ کا کپتان تھا میں بتاؤں گا کہ کیسے کام چلانا ہے ، میں سیاست میں آرہا ہوں اور آپ کو سیاست کرکے دکھاؤ ں گا.
پاکستان کرکٹ بورڈ کو فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد