سکھ زائرین کے لیے اہم خبر

نارووال(عارف راشد) گردوار سری دربارصاحب کرتار پور راہداری کو عام زائرین کے لیے کھولنے کے احکامات جاری ۔ ممبر پربندھک کمیٹی سردار اندرجیت سنگھ کے مطابق عید سے قبل کرونا وبا کی روک تھام کے لیے عام زائرین کے لیے حکومت نے نے دربار صاحب کرتارپور کو بند کیا تھا تا جس کو باضابطہ آج کھولنے کے احکامات حکومت نے جاری کر دیے ہیں سردار اندرجیت سنگھ نے بتایا آیا کہ اس دوران سکھ زائرین اپنی مذہبی رسومات کے لیے لیے کرونا ایس او پیز کے تحت درشن کے لیے آتے رہے ہیں۔

اب عام شہریوں کے آنے پر ایس او پیزکی مکمل پابندی کی جائے گی ممبر پربندھک کمیٹی نے بتایا کہ 16 مارچ 2020 کو بھارت کی جانب سے سے کرونا کی وجہ سے راہداری کو بند کیا ہوا ہے جس کو تاحال کھولا نہیں گیا وہ بھارت سرکار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کوریڈور کو کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بھارت سے آنے والےسکھ بھی دربار صاحب کرتار پور درشن اور اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Comments are closed.