سکھوں نے بھی قابض بھارتی فوج اور مودی سرکار کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

0
48

سکھوں نے بھی قابض بھارتی فوج اور مودی سرکار کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا
باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے سکھوں نے بھی قابض بھارتی فوج اور مودی سرکار کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے سرینگر میں بڑا مظاہرہ کیا ہے۔

مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ کشمیر میں رہنے والے سکھوں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ ہر معاملے میں ہندوؤں کو سکھوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنما بلدیو سنگھ رانا کا کہنا تھا کہ ہم پر ظلم ہو رہا ہے، ہم کشمیر سے ہی نکل جائیں گے۔ ہم پریشانی سے زندگی گزار رہے ہیں۔ بلدیو سنگھ رانا کا کہنا تھا کہ تین ہزار سکھوں کے کوٹے میں بھی ہمیں نوکریاں نہیں دی جا رہیں۔ ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

کشمیر میں بھارتی مظالم کو ہیومن رائٹس واچ نے بے نقاب کر دیا: ترجمان دفترخارجہ


واضح‌ رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔ زبردستی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو رہا کیا جائے، کشمیریوں کی آزادی اظہار کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے

Leave a reply