مزید دیکھیں

مقبول

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلہ گاڑیاں بہا لے گیا، ایف سی اہلکار جاں بحق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی )خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے...

حافظ نعیم ،مولانا فضل کی ملاقات، ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے بات چیت

لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن...

پی ٹی آئی کا خیبر میں مزید تبدیلیوں کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں مزید...

اراکین اسمبلی اے آئی بارے کچھ نہیں جانتے،ملک احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا...

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ پربے پناہ دباؤ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا آج کے دن کا انتخاب معنی خیز ہے، نفرت کے بیج بونا خطرناک کھیل ہے،بھارت میں ڈرون کاپہرہ،فورسزبھی تعینات ہیں،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی سیاست نفرت کی ہے،ہم نے محبتوں کی راہداری قائم کی، پاکستان میں مندر، گوردوارے اورچرچ محفوظ ہیں،پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ اورمذہبی آزادی ہے، سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی، مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پرپاکستان کا بچہ بچہ کھڑاہے،

بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

بھارت میں بابری مسجد کی طرح سینکڑوں سال پرانی تاریخی جامع مسجد شہید کئے جانے کا خطرہ‘ اہم ترین رپورٹ منظر عام پر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan