وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرروروکربتارہےہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، وہ تسلیم کرلیں، ن لیگ کےرہنما وزیراعظم آزاد کشمیرکےدفترمیں بیٹھ کرنیوزکانفرنس کررہے ہیں،
مزید کہا کہ پروٹوکول سےمتعلق تفصیلی رپورٹ وفاقی کابینہ کےاجلا س میں پیش کی گئیں ہیں، پروٹوکول سےمتعلق تفصیلی رپورٹ وفاقی کابینہ کےاجلا س میں پیش کی گئی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربابراعوان کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے، وفاق میں صدرمملکت، وزیراعظم اورکابینہ ارکان کی سیکیورٹی پرسالانہ 70 کروڑروپے خرچ ہوتےہیں، پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات پر2529 ملین، خیبرپختونخوا میں 953 ملین خرچ ہوتے ہیں، بلوچستان کےعلاوہ باقی تین صوبوں میں عدلیہ کی سیکیورٹی پر1400 ملین خرچ ہوتےہیں.
الیکشن اصطلاحات پربات کرتے ہوئے کہا کہ مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد حکومت ہے، جس نےشفاف انتخابات کویقینی بنانےکیلئےاقدامات اٹھائےہیں، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کیساتھ سنجیدہ گفتگوچاہتےہیں، نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے’تھریٹ کمیٹی’تشکیل دی جائےگی ہے، وزیراعظم کی سیکیورٹی اخراجات میں اضافے کے پیش نظرنیا سیکیورٹی نظام وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ن لیگ کواپنی شکست کوتسلیم کرلینا چاہیے، نیب قانون سےمتعلق بھی اپوزیشن کےساتھ نتیجہ خیزمذاکرات چاہتے ہیں.
مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے جمہوریہ چیک کےساتھ دوہری شہریت رکھنےکی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نےسائبرسیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے، اسامہ ستی قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بحال کردیں ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ہے.
کاروبارمیں آسانی کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں، سرکاری کارپوریشنزکےملازمین کیلئے ویکسین لگوانا لازمی قراردی اجارہا ہے، کورونا کا پھیلاوَروکنے کیلئےمزید سخت اقدامات اٹھائےجاسکتے ہیں، ویکسین نہ لگوانے والوں کی شرح بہت کم ہے، ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا آپشن کھلا ہے، کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے.