گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری لے کر گورنر ہاؤس گئے جہاں ان کا استقبال کامران ٹیسوری نے کیا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ سابق صوبائی وزراء سعیدغنی، ناصرحسین شاہ، شبیربجارانی اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دی جس پر ان کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جبکہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد سندھ کابینہ بھی ختم ہو گئی تاہم یاد رے کہ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن رہی۔

جبکہ ترجمان گورنر کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پردستخط کیے۔ مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔علاوہ ازیں آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
تاہم خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔

Shares: