سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے جج کو سزائے موت سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی،عدالت نے سابق سیشن جج سکندر لاشاری اور عرفان بنگالی کو سزائے موت کی سزا برقرار رکھی

واضح رہے کہ انسداد دہشتگرد عدالت نے دو برس قبل سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے شریک مجرم عرفان کو بھی سزائے موت کا حکم دیا تھا

سابق سیشن جج پر الزام ہے کہ اس نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کو قتل کروایا.،سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سکندر لاشاری نے اپنی بیٹی کینجل سے دوستی کے شبے میں برکت لاشاری ،عباس سیال ،آفتاب قریشی اور دیگر سے عاقب لاشاری کو قتل کرایا تھا،

Shares: