14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں
کراچی : جب چھٹی کی بات ہوتی ہے تو سب سے پہلے طالب علم کو خوشی ہوتی ہے اور اس کے بعد ملازم کو .مگر بعض اوقات چھٹیاں بھی مخصوص ہوتی ہیں ، ایسے ہی چھٹی کا اعلان کرکے سندھ حکومت نے چھٹی کے دلدادہ لوگوں کو اور خوش کردیا، اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے 14 اکتوبرکو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے .
یہ چھٹی عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کے سلسلے میں کی گی ، اطلاعات کےمطابق اس موقع پر 14 اکتوبر سوموار کے روز تعطیل کا اعلان کیا ،جس کے بعد 14 اکتوبر کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ماتحت ادارے اور سرکاری و غیر سرکاری درس گاہیں بند رہیں گی..اس طرح اگلے ہفتے میں شہری صرف اتوار کی نہیں سوموار کی بھی چھٹی منائیں گے ۔
میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒکی276 ویں عرس مبارک کے انتظامات مکمل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو دس دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، درگاہ بھٹ شاہ شہر کے راستوں کی مرمت، تجاوزات کو ہٹانے، صفائی ستھرائی کے بھرپور انتظامات کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.
معمر ترین سیاستدان اورتحریک آزادی کے کارکن اسلم خٹک 10-اکتوبر کو وفات پاگئے
ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو نے کہا کہ عرس مبارک کے انتظامات کے دوران مربوط رابطے کے لئے تمام محکموں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی مٹیاری آصف احمد بگھیو نے بتایا کہ22 سو پولیس اہلکاروں کے علاوہ 100 اسپیشل برانچ کے اہلکار، رینجرز کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ دنبورا چوک سے آگے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی، سرکاری گاڑیوں کے علاوہ میڈیا کی گاڑیوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے.