سندھ حکومت نے اصلاح الدین سے 2 کروڑ کی ہاکی گرانٹ سود سمیت واپس مانگ لی
کراچی :پاکستان ہاکی کے سابق سٹاراصلاح الدین پرسخت اورمشکل وقت ،سابق اولمپئن اور ہاکی کے سپر اسٹار اصلاح الدین 2014 میں حکومت سندھ سےملنے والی 2 کروڑ روپے کی گرانٹ پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ پر خرچ کرنے کے بجائے بینک میں رکھ کر بیٹھے رہے ۔
اے ایف سی انڈر 19 کپ کوالیفائرز: پاکستان آج کویت کیخلاف میچ کھیلے گا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہاکی کی بین الاقوامی رینکنگ میں قومی ٹیم ناکامیوں کی دلدل میں گھری ہوئی ہے اور اصلاح الدین اکیڈمی کو 2 کروڑ روپے کی خطیر رقم ملنے کے باوجود اسے ہاکی کے فروغ پر خرچ نہیں کر سکی ۔معاملے کا علم ہونے پر حکومت سندھ کے محکمہ کھیل نے چند ماہ پہلے اصلاح الدین سے پیسوں کے استعمال کرنے کی آڈٹ رپورٹ کے ذریعے حساب مانگ لیا۔
ریسلر انعام بٹ نے اپنی تیاریاں شروع کردیں مگرساؤتھ ایشین گیمز کا کیمپ شروع نہ…
اصلاح الدین کے نام رقم کے آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے لکھے خط کے جواب میں اکیڈمی کے چیئرمین نے حکومت کو جواب دیا کہ کہ انہوں نے ابھی تک یہ رقم استعمال ہی نہیں کی تو آڈٹ کس چیز کا کروائیں ۔ اپنے جوابی خط میں سابق اولمپئن نے حکومت کو آگاہ کیا کہ وہ ابھی اس رقم کے استعمال کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…
تاہم حکومت سندھ ، ایم اے شاہ اصلاح الدین اکیڈمی کے بانی اور چیئرمین کے جواب سے مطمئن نہیں ہو سکی اور جیو نیوز کو حاصل ہونے والے سیکریٹری اسپورٹس سندھ امتیاز علی شاہ کے 24 اکتوبر کو اصلاح الدین کے نام لکھے خط میں ان سے 2 کروڑ کی گرانٹ سود سمیت واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔