200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنر پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ شرکاء حیران رہ گئے

0
46

200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنر پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ شرکاء حیران رہ گئے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں 200 جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز اور چوہدری محمدسرور نے نقد سلامی بھی دی

لاہور۔22 نومبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ عہدے اور دولت والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی دنیا اور تاریخ یادرکھے گی ۔ہم 2نہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز نواحی علاقہ گوتھ شاہ محمد، تحصیل خیر پور تمیانوالی، ضلع بہاولپور میں اجتماعی شادیوں کی تقر یبات میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم الدین وڑائچ، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم، سابق ایم پی اے جہانزیب وران، علیم الدین وڑائچ، چوہدری محدم عثمان، ذیشان خلجی، شکیل خان، احمد سلمان ممبر پنجاب بیت المال اوردیگر بھی موجود تھے۔

نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقر یب کے دوران باراتی پہنچے تو خوب بینڈ باجے بجائے گئے، عروسی ملبوسات زیب تن کئی دلہنیں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ پہنچیں جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور چوہدری نعیم الدین وڑائچ سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا جبکہ اجتماعی شادیوں کی اس تقر یب میں باراتی بھی انتہائی خوش نظر آئے جو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور خوشیاں مناتے رہے۔

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تمام جوڑوں کو سلامی اور انکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری200 بیٹیوں اور بیٹوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ والدین بیٹی کی شادی کے موقعہ پر فر ض ادا ہونے پرنہ صرف بہت خوش ہوتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا بھر پور شکر ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے اس نیک کام میں حصہ لیکر جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنیوالی جانیوالی چیز ہوتے ہیں اصل میں وہ ہی بڑالیڈر اور بڑا حکمران ہوتا ہے جو غر یبوں اور بے سہاروں کا سہار ا بنتا ہے اور الحمد اللہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت بے روزگار افراد کو بلاسعود قر ضے دیئے جائیں گے اور نیا پاکستان سکیم کے بے گھر افراد کو چھت بھی فراہم کر نے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

گورنر نے کہا کہ غر یبوں کو صحت کی مفت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کارڈکا اجراء بھی جاری ہے جسکے ذریعے کوئی بھی غر یب 7لاکھ روپے سے زائد کا مفت علاج کرواسکے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ملکی اور قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہے اور یہ اپوزیشن صرف اپنے بچاﺅ کیلئے جمع ہو ررہی ہے حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی اور ان ہاﺅس تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراﺅ نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply