صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے گذشتہ روز سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا
وزیراعلی سندھ کہتے ہیں گلیوں محلوں میں کام وزیراعظم کیوں کروارہےہیں، وزیراعلی صاحب،اگر وزیراعظم کواپنے MNAs MPAs کےذریعےکام کرواناپڑا تووہ آپکی ناکامی ہے۔
ہم نےاب تک 9.5ارب روپےکا کام صرف گلیوں محلوں میں کروایاہے جسکی انہیں تکلیف ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہے، ایک طرف کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری نہیں دی جاتی اور دوسری طرف یہاں اداروں میں کرپشن ان کے سائے تلے ھے.
وزیراعظم کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کےہونےسے بھی تکلیف ہورہی ہے انہیں جوشہر پورے سندھ کو پالتا اسکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں؟
13سالوں میں یہ نالائق اعلیٰ کراچی کوایک بس نہیں دےسکا 13 سالوں میں کراچی کی سڑکوں کوکوڑے دان بنادیا گیا۔
صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان نے کہ کراچی کےپڑھےلکھے نوجوان سندھ میں نوکری نہیں لےپاتےکیونکہ انکےپاس سندھ کا جیالا ہونے کا ثبوت نہیں۔
کراچی کےلوگوں کےساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےلوگوں نےفراڈکیے، لوگوں کی خون پسینےکی کمائی مسماراورکرپٹ عہدیداران آج بھی عیش وعشرت کی زندگی گزاررہے۔
صدر تحریک انصاف کراچی خرم شیر زمان کہتے ہیں جب بمبینو سینما کے ٹکٹ بلیک کرنے والا سندھ کی زمین بیچ رہا تھا کہاں تھے یہ حکومت میں بیٹھے پہریدار، ایک ایک کے کالے کرتوتوں کو سامنے لاتے رہیں گے.