سندہ حکومت کی ١٣ سالہ کارکردگی ! تحریر:ایڈوکیٹ عبدالمجید مہر

0
36

چند دن پہلے جب وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے اپنی تین سالہ شاندار کارکردگی قوم کے سامنے پیش کی تو ہم نے بزدار حکومت کے تین سالہ کارکردگی کو سندھ حکومت کی ١٣ سالہ کارکردگی سے جانچنے کی کوشش کی اس وقت پنجاب حکومت صوبے میں جس طرح بے شمار ترقیاتی کام ،تعلیمی اصلاحات ،پولیس نظام میں بہتری ،صحت کارڈ ،صنعتی انقلاب ،احساس پروگرام ،پناہ گاہیں ،لنگر خانے ،کوئ بھوکا نا سوئے پروگرام ،نیب ریکوریاں ،صحت کارڈ ،پنجاب کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیز کے قیام ،لیہ اور رحیم یار خان جیسے پسماندہ علائقوں کی بہتری کے لئے اربوں کے ترقیاتی پیکجز ،کسان کارڈ ،لاری اڈوں کے بہتری ،صفائ ستھرائ ،سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر ،ایئر ایمبولینس سروس سمیت سینکڑوں ایسے پراجیکٹ دیکھنے کو ملے جو پنجاب حکومت بغیر کسی تشہیر کے خاموشی کے ساتھ کروارہی پی ٹی آئ کی پنجاب حکومت نے تین سالوں میں پنجاب کو بہتر سے بہترین بنادیا
جبکہ دوسری جانب پپلزپارٹی کی سندہ حکومت کی ١٣ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو سندہ پہلے سے بھی ذیادہ بدترین حالات میں جاتا نظر آرہا ہے
شہر کراچی کے حالات دیکھیں تو پپلزپارٹی ترجمان اور نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب خود اعتراف کررہے ہیں کہ کراچی کے مسائل بہت ہیں ،سندہ کے کسی ایک شہر یا گاوں میں کہیں کوئ خاص ترقی ہوتی نظر نہیں آرہی صحت کا نظام اس حد تک تباہ ہے کہ کتا کاٹنے کی ویکسین تک دستیاب نہیں،پولیس مکمل سیاسی بنی ہوئ ہے جو پپلزپارٹی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کا کام انجام دے رہی ہے ،کہیں کوئ نئ سڑکیں ،گلیاں بنتی نظر نہیں آئیں گی
تعلیمی ادارے تو اس حد تک تباہ ہیں کہ سابق وزیر تعلیم سعید غنی کے اپنے حلقے کی اسکولوں میں گدھے گھوڑے بندھے ہوئے نظر آتے ہیں
نوجوانوں کے روزگار کے لئے کوئ انتظام نہیں ،غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے اور سندہ حکومت کے وزراء امیر سے امیر ترین بنتے جارہے ہیں
تھر میں آئے روز بچے غذائ قلت ،صحت کی سہولیات اور صاف پانی نا ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں ،خودکشیاں بڑھتی جارہی ہیں ،رات کے وقت اکیلے سڑکوں پر نکل نہیں سکتے کیونکہ ڈاکو لٹیرے آزاد گھومتے نظر آتے ہیں
جبکہ بلاول زرداری سمیت سندہ حکومت گلی گلی جاکر عوام کو اپنی ١٣ سالہ کارکردگی کا حساب دینے کی بجائے سندہ کی اس تباہ حال صورتحال کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہراتے نظر آتے ہیں ،لیکن سندہ کی عوام بڑی باشعور ہے وہ سب جانتی ہے کہ ١٨ ترمیم جس کا کریڈٹ ہمیشہ پپلزپارٹی فخر سے لیتی ہے اس کے بعد اس تمام تباہی کی ذمیوار سندہ حکومت ہے ،صوبائ خودمختاری کے بعد صوبوں کو جو بجٹ دیا جاتا ہے وہ اپنی کرپشن کی نظر کرنے کی بجائے سندہ کی عوام پر خرچ کرنا چاہیے
کبھی کسی دوسرے صوبے نے ١٨ ترمیم کے بعد اپنے صوبے کی بدحالی کا ذمہ دار وفاق کو نہیں ٹھہرایا کیونکہ یہ سب صوبائ حکومت کی ذمہ داریاں ہیں
اب سندہ کا شعور پنجاب حکومت کے ٣ سالہ کارکردگی کا موازنہ پپلزپارٹی کی سندہ حکومت کے ١٣ سالہ دور اقتدار سے کرچکا اور پپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت سے چھٹکارا پانے کے لئے وزیراعظم عمران خان صاحب کی قیادت میں نیا سندہ بنانے کو تیار ہے

Leave a reply