سندھ حکومت کو پانچ لاکھ ٹن گندم موصول،آٹے کی قیمتوں کے بحران کا خطرہ ٹل گیا

0
49
Wheat

سندھ حکومت کو پاسکو سے پانچ لاکھ ٹن گندم موصول ہونے اور فلور ملوں کو یکم اکتوبر سے گندم کے کوٹا کے اجراء کے باعث آٹے کی قیمتوں کے بحران کا خطرہ ٹل گیا۔

باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق جوڑیا بازار کراچی کی تھوک مارکیٹ میں پیر کو فی کلو گرام ڈھائی نمبر آٹا 106 روپے، فائن آٹا 114 روپے اور چکی کا آٹا 110 روپے میں دستیاب رہا تاہم خوردہ سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے، فائن آٹا 125 روپے اور چکی کا آٹا 125 تا 130 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

طاہر اشرفی کو پنجاب حکومت نے اہم عہدے سے ہٹا دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری عامر نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ سندھ میں گندم کے موجودہ ذخائر مقامی ضرورت کے لیے کافی ہیں، محکمہ خوراک سندھ کے پاس پہلے ہی گندم کی 90 لاکھ بوریاں موجود ہیں اور حال ہی میں پاسکو نے بھی حکومت سندھ کو مزید 5 لاکھ ٹن فراہم کی ہے حکومت کی جانب سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں لہذا اب آٹا کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

دوسری جانب وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں-

نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی کےترجمان نے اجلاس کے دوران تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں موجود ہے قومی طلب کےمطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں، گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

چائے بنانے والےغیرملکی کمپنی کیطرف سیلاب زدگان میں 1 ٹن چائے تقسیم

ترجمان کا کہنا تھا کہ گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش کا 6 ماہ کے استعمال کے لیے وافر ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم موجودہ اسٹاک پچھلے سالوں کی مقدار سے زیادہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بعض کارٹیل صرف اپنے مفادات کے لیے گندم کی قلت کا جھوٹا تاثر پیدا کر رہے ہیں اس معاملے کے حقائق یہ ہیں کہ گندم کا 153 دن کا ذخیرہ دستیاب ہے اور 30.5 ملین ٹن گندم کی سالانہ قومی طلب کو یقینی بنانے کے لیے خریداری کے منصوبے جاری ہیں۔

شیخوپورہ – روٹی 100گرام 8 روپے اورنان 120گرام 15 روپے ،زیادہ نرخ اور کم وزن…

Leave a reply