سندھ حکومت نے کراچی کے چھوٹے نالوں پر کوئی کام نہیں کیا۔
صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا مون سون کی بارشوں کے تحت جو اقدامات مقامی حکومت کو کرنے تھے وہ کہیں ظاہر نہیں ہورہے۔
این ڈی ایم اے نے کراچی کے 3 بڑے نالوں کا ٹاسک بخوبی سر انجام دیا.این ڈی ایم اے نے نالوں کے حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
نااہل نالائق سندھ حکومت کی وجہ سے بارشوں میں کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔گزشتہ سال بارشوں سے کراچی میں 27 اموات ہوئیں۔
90 فیصد ریونیو دینے والے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے.این ڈی ایم اے نے نالوں کے حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
سندھ حکومت لوکل منسٹری کے ساتھ میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی ہے۔ایڈمنسٹریٹر کا معاملہ ایسا ہے جیسے شہر قائد سے تجارتی سودا۔
لوکل نظام کو سنبھالنے کیلئے پی پی کے پاس کوئی قابل و اہل وزیر موجود نہیں ہے۔وزراء کی فوج صرف اداروں میں بیٹھ کر مال بنارہی ہے.
موجودہ صورتحال سے لگتا ہے کراچی کو ایک بار پھر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے،اگر شہر ڈوبا تو اس کے ذمہ دار بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ ہوں گے۔