سندھ حکومت نے کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے سپرد کردیا

0
55

کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران نے شدت اختیار کرلی ہے، صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں۔

1200 ایم جی ڈی پانی طلب کرنے والے شہر کو صرف 450 ایم جی ڈی فراہم کیا جارہا ہے، کراچی کو جتنا پانی درکار ہے اس کا نصف بھی واٹر بورڈ کی جانب سے فراہم نہیں کیا جارہا۔

سندھ حکومت نے شہر پر ظلم کے پہاڑ توڑے 13 سالوں میں پانی کا ایک منصوبہ نہیں دیا پی پی کی بدنیتی سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی میں لاگت میں اضافہ ہوا۔

پانی کے منصوبوں میں تاخیر محض ایک سازش کے تحت کی گئی،کراچی کے عوام کیلئے کے فور منصوبہ وفاق مکمل کرکے دیکھائیگا۔

کہ فور کے علاوہ سندھ حکومت کا ساڑھے 6 کروڑ گیلن پانی کا ایک اور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

حکومتی عدم توجہی سے شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی کے لوگوں کو ٹینکر مافیا کے سپرد کردیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے کراچی میں ٹینکر کلچر متعارف ہوا، کراچی کے عوام کو منصفانہ پانی کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو جلد احتجاج کی کال دیں گے.

Leave a reply