سندھ حکومت نے قبرستان کے لیے جگہ نہ دی تو ہم سڑکوں پر نکلے گے،راجہ اظہر

0
41

پی ٹی آئی رہنما و رُکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے آج سندھ اسمبلی میں ایک ایسا موضوع سامنے رکھا جس پر تین سال سے سندھ حکومت نے کام شروع نہیں کیا۔راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں کہا کہ ‏میں گزشتہ تین سال سے اپنے حلقے کی عوام کیلئے قبرستان کے لیے سندھ حکومت سے جگہ مانگ رہا ہوں، ہم سب نے مرنا ہے یہ ہم سب کا ایمان ہے لیکن سندھ حکومت ہمیں قبرستان کے لیے جگہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، میرے حلقے میں جگہ موجود ہے اور بورڈ آف ریونیو ہمیں تین سال سے لٹکا رہا ہے،‏اگر اس سال پی ایس 97 میں ہمیں قبرستان کے لیے سندھ حکومت نے جگہ نہیں دی تو ہم سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، پھر ہوسکتا ہے مجبوراً بول نیوز کے ہیڈ آفس کے پیچھے جو جگہ ہے وہاں قبضہ کرنا پڑے، یہ سب بڑے بڑے محلوں میں رہتے ہیں ان کے پاس بڑی بڑی زمینیں ہیں غریب لوگ کہاں جائیں؟؟

Leave a reply