سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں تعلیم یافتہ نابینا افراد کی مختص کوٹے پر نوکریوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ سال اسپیشل افراد کے کوٹے پر دونوں کو مستقل ملازمت دینے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود کے ڈی اے نے انہیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی۔ صائمہ اور مجتبی کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر 2 سال ملازمت کر چکیں۔ عدالتی حکم کے باوجود صائمہ اور مجتبی کو مستقل ملازمت نہ دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت عالیہ نے ڈی جی کے ڈی اے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایک ہفتے میں نابینا لڑکی صائمہ اور مجتبی کو نوکری دینے کا بھی حکم دیدیا۔

ادھر ایک اور کیس میں جمشید روڑ فاطمہ جناح کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے کا حکم دے دیا

عدالت نے ایس بی سی اے حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیتےہوئے 45 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ، اس کےساتھ ساتھ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کاپی کی نقول ڈی جی ایس بی سی اے کو ارسال کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے

Comments are closed.