سندھ حکومت کا اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس سیل کرنے کا حکم

حکومت سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کیلئے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر او لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈجیٹلائیز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ اسمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔واضح رہے کراچی سمیت سندھ بھر میں کھلا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جاتا ہے جو نہ صرف گاڑیوں بلکہ ملکی خزانے کے لیے بھی بہت نقصان کا سبب بن رہا ہے.اس سے قبل بھی ایکشن کے اعلانات ہونے کے باوجود اسمگل پیٹرول کی سپلائی روکی نہیں جا سکی.

امریکی صدارتی امیدوار انتخابی مہم کا آخری روز پنسلوینیا میں گزاریں گے

اے این ایف کی کارروائیاں، 63.83کلو گرام منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار

صدارتی انتخابات شفاف ہونگے،امریکی انتخابی ادارے کی عوام کو یقین دہانی

Comments are closed.